مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور نجمہ ہپت اللہ نے آج کہا کہ مرکز کی مودی حکومت اقلیتوں ، مسلمانوں ، پسماندہ طبقات ، سماج کے محروم لوگوں اور ملک کی ترقی کے لئے عہد بند ہیں۔
مرکزی وزیر نے آج یہاں اپنے دفتر میں مسلم راشٹریہ منچ کے 35 رکنی ایک وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے لوک سبھا انتخابات کے وقت
اپنے انتخابی منشور میں جو دعوے کئے تھے، ان پر وہ پوری ذمہ داری کے ساتھ عمل کررہی ہے۔
محترمہ ہپت اللہ نے مسٹر گریش جویال کی قیادت میں آئے مسلم راشٹریہ منچ کے وفد سے کہا کہ مودی حکومت نے اقلیتوں اور کمزور طبقات کے لئے اپنی اب تک کے اقتدار میں جو اقدامات کئے ہیں ، ان سے متعلقہ طبقات کے لوگ بخوبی استفادہ کررہے ہیں اور ملک کے مختلف حصوں میں اب ان کے اثرات بھی نظر آنے لگے ہیں